QR CodeQR Code

شیخ رشید کی مسعود خان سے ملاقات

26 Aug 2019 07:45

ایوان صدر مظفرآباد میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں قائم حکومت کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کے علاوہ بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اتوار کے روز ایوان صدر مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے ملاقات کی اور ان سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر سردار مسعود خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرے میں محصور کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کے لیے سیاسی و سفارتی کوششوں کو تیز کرے اور عالمی برادری سے اپیل کرے کہ وہ محصور آبادی کو خوراک اور ادویات پہچانے کے لیے انسانی راہداری کھولے۔ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں قائم حکومت کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کے علاوہ بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 812628

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812628/شیخ-رشید-کی-مسعود-خان-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org