QR CodeQR Code

مودی نے ہٹلر اور اُس کی نازی جماعت کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، چوہدری یاسین

26 Aug 2019 08:26

مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکمران چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کو بھوکا اور پیاسا رکھ کر اور انہیں گھروں کے اندر مقید رکھ کر بھارت کی ناجائز غلامی قبول کرنے پر مجبور کیا جائے لیکن بہادر کشمیری قوم اسے کبھی قبول نہیں کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث اسلامی ممالک کے ایک سربراہان نے نریندر مودی کو ایوارڈ سے نوازا ہے۔ حکومت پاکستان اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرے، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر حکومت پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کا محور کشمیر پر فوکس نہیں کر سکی، جسکی وجہ سے ہمیں بین الاقوامی سطح پر وہ پذیرائی حاصل نہیں ہو رہی وقت جس کا تقاضہ کر رہا ہے۔ وہ یہاں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا بھارتی افواج نے ظلم، بربریت اور دہشت گردی کی تمام حدیں توڑی دی ہیں، پورے کشمیر کو گیس چیمبر میں تبدیل کر دیا ہے۔ مودی نے ہٹلر اور اُس کی نازی جماعت کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، مودی کے مظالم دنیا کی تاریخ میں سیاہ ترین باب کے طور لکھے جاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلے سے موجود آٹھ لاکھ سے زائد افواج کے ہوتے ہوئے ایک لاکھ اسی ہزار تازہ دم فوج کے ساتھ کشمیر پر چڑہائی کی ہو ہی ہے اور پوری مقبوضہ وادی کو پچھلے اکیس دن سے محاصرے میں لے رکھا ہے جہاں کرفیو اور میڈیا بلیک آؤٹ کے باعث مظالم کی خبریں باہر کی دنیا تک نہیں پہنچ پا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کو بھوکا اور پیاسا رکھ کر اور انہیں گھروں کے اندر مقید رکھ کر بھارت کی ناجائز غلامی قبول کرنے پر مجبور کیا جائے لیکن بہادر کشمیری قوم اسے کبھی قبول نہیں کرے گی۔ بھارت نے جس جنگ کو کشمیری قوم پر مسلط کیا ہے اُس کو کشمیری عوام اختتام تک پہنچائیں گے اور بھارت کو عبرت ناک شکست سے دو چار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 35 A کا خاتمہ ایک گہر ی سازش ہے جس کا مقصد کشمیریوں کو ان کی شہریت، جائیدار کی ملکیت اور تعلیم کے حقوق سے محروم کرنا اور کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی لاکر مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے، جموں و کشمیر کے عوام بھارت کی اس مکروہ سازش کو بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 812630

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812630/مودی-نے-ہٹلر-اور-ا-س-کی-نازی-جماعت-کے-مظالم-کو-بھی-پیچھے-چھوڑ-دیا-ہے-چوہدری-یاسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org