0
Monday 26 Aug 2019 08:43

انتخاب کردہ رستہ مشکل لیکن آزمائے جانیکے قابل ہے، جواد ظریف

انتخاب کردہ رستہ مشکل لیکن آزمائے جانیکے قابل ہے، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ "تعمیری تعاون کے حصول کے لئے ایران کی سرگرم سفارتکاری" کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے لکھا کہ فرانس کے دورے کے دوران فرانسیسی وزیر خارجہ "جین ایو لیڈرین" اور فرانسیسی وزیر خزانہ "برونو لومیئر" کے ساتھ وسیع مذاکرات کے بعد G7 اجلاس کے دوران فرانسیسی صدر امانوئیل میکرون کے ساتھ بھی میری ملاقات ہوئی، جس کے بعد برطانیہ اور جرمنی کے نمائندوں کیساتھ ہماری وضاحتی میٹنگ رکھی گئی تھی۔

ظریف: راه پیش رو دشوار است

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف فرانس کے صدر کی طرف سے باقاعدہ دعوت ملنے پر اُن کی طرف سے دی گئی پیشکش کی آخری صورتحال پر گفتگو کرنے کے لئے جمعے کے روز پیرس گئے تھے، جہاں انہوں نے امانوئیل میکرون کے علاوہ فرانسیسی وزیر خارجہ جین ایو لیڈرین سے بھی ملاقات کی تھی۔ اسی طرح ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کے روز ایک مرتبہ پھر فرانسیسی صدر اور فرانسیسی وزیر خارجہ سے ملاقات کے لئے فرانس کے جنوب میں واقع ساحلی شہر "بیاریتز" کا سفر بھی کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 812633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش