0
Monday 26 Aug 2019 09:50

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بدھ اور جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ترجمان میٹ آفس کے مطابق بادلوں کا نیا سسٹم مضبوط ہے اور یہ سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا۔ اس دوران شہر میں شہر میں 30 سے 40 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے، تاہم اس مرتبہ مون سون سسٹم پچھلے سسٹم کی طرح مضبوط نہیں ہوگا۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت اور بنگال کی جانب سے مون سون کا نیا سسٹم کراچی میں داخل ہونے والا ہے۔ سسٹم 28 کی شام سے 29 اگست تک بارش برسائے گا، ہوا کے کم دباؤ بننے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں 28 اور 29 اگست کو کراچی سمیت زیریں سندھ میں بارش کا امکان ہے۔ مون سون کے نئے سسٹم کی شدت سابقہ دونوں سسٹمز سے کم ہے، اس لئے بارشوں کی شدت بھی معتدل ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 812641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش