1
Monday 26 Aug 2019 10:11

جماعت اسلامی پاکستان آج اپنا 78 واں یوم تاسیس منا رہی ہے

جماعت اسلامی پاکستان آج اپنا 78 واں یوم تاسیس منا رہی ہے
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں جماعت اسلامی 78 واں یوم تاسیس بھرپور جوش و جذبہ سے منا رہی ہے۔ صوبائی اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے مقامات پر جلسے، مذاکرے، سیمینار اور اجتماعات منعقد کیے جائیں گے جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی، ضلعی و مقامی ذمہ داران کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی، دینی رہنما اور دانشور جماعت اسلامی کی 77 سالہ دینی ،سیاسی و پارلیمانی جدوجہد پر اظہار خیال کریں گے۔ قیام پاکستان سے چھ سال قبل جماعت اسلامی کی بنیاد سید ابوالاعلی مودودی کی قیادت میں 26 اگست 1941 کو لاہور میں رکھی گئی۔ 75 افراد کی مختصر جماعت نے 77سال پہلے جو پودا لگایا تھا آج وہ تناور درخت اور ایک عالم گیر تحریک کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ اس وقت ملک بھر جماعت اسلامی کے مرد و خواتین ارکان کی تعداد قریبا چالیس ہزار ہے جبکہ لاکھوں کارکنان ملک میں غلبہ دین اور نظام مصطفی (ص) کے نفاذ کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔
 
بانی امیر سید ابوالاعلی مودودی کے بعد دوسرے امیر میاں طفیل محمد، تیسرے قاضی حسین احمد چوتھے سید منور حسن اور اب پانچویں امیر سینیٹر سراج الحق ہیں۔ آج  امیر جماعت اسلامی سراج الحق جندول  دیر میں یوم تاسیس کے پروگرام سے خطاب کریں گے جبکہ سیکرٹری جنرل امیر العظیم گجرات، مرکزی نائب امرا اسداللہ بھٹو شکارپور، ڈاکٹر فرید پراچہ حیدرآباد، پروفیسر ابراہیم سکھر، امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی کراچی، جنرل سیکرٹری سندھ کاشف شیخ لاڑکانہ، نائب امیر ممتاز حسین سہتو شہداد کو ٹ میں منعقدہ یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 812644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش