0
Monday 26 Aug 2019 10:19

سکردو، کواردو ایجوکیشنل فورم کے زیر اہتمام تعلیمی سیمینار کا انعقاد

سکردو، کواردو ایجوکیشنل فورم کے زیر اہتمام تعلیمی سیمینار کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ کواردو ایجوکیشنل فورم کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی اسکول میں ایک تعلیمی سمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں آٹھویں کلاس سے لیکر یونیورسٹی سطح کے سینکڑوں طلاب نے شرکت کی۔ سمینار میں ماہر تعلیم و ایم ڈی جامعہ طوسی  بلتستان رسول میر، وزٹنگ لیکچرار ویمن ڈگری کالج سکردو شرافت حسین، ایم فل اسکالر ننجنگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (چائینہ)علی چو  اور ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول کواردو خورشید نے کرئیر کونسلنگ پہ تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے  عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق حصول علم پر روشنی ڈالی اور تعلیمی راہ میں موجود رکاوٹوں اور مشکلات سے مقابلہ کرنے کے لیے خود اعتمادی پر زور دیا۔ ساتھ ہی ایجوکیشنل فورم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کواردو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ باہدف تعلیمی سمینار کا انعقاد اور کامیابی پر فورم کے تمام ممبران مبارک باد کے مستحق ہیں، مزید اس طرح کے پروگرامز کی تاکید کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

دوران سمینار کواردو ایجوکیشل فورم کے رکن برادر قمر عباس نے سمینار کے توسط سے کواردو کے طلباء و طالبات کو تعلیمی میدان میں درپیش مسائل  اجاگر کیے۔ جس کے فوری حل کے لیے ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول اور ایجوکیشنل فورم کا مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق ہوا۔ آخر میں کواردو ایجوکیشنل فورم کے متحرک رہنما سید مرتضیٰ موسوی نے تمام شرکائے سمینار اور خصوصاً مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کے تعاون اور حوصلہ افزائی سے یہ سمینار کامیاب ہوا ہے۔ اگر اسی طرح  ہماری حوصلہ افزائی ہوتی رہی تو وقتا فوقتاً ایسی تقریبات بھی ہوتی رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہے کواردو ایجوکیشنل فورم کے ذریعے ڈگری کالج سکردو اور بلتستان یونیورسٹی میں بھی اسی طرح تعلیمی سمینار اور کانفرنس کا انعقاد کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 812647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش