0
Monday 26 Aug 2019 11:07

امدادی ادارے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کریں، عثمان بزدار

امدادی ادارے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کریں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا خود جائزہ لیا ہے، متاثرہ لوگوں کی تکلیف میری اپنی تکلیف ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر اور پاکپتن کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کا انتظام کیاگیا ہے اور متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے انتظامی افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور امدادی کام ہمہ وقت جاری و ساری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انتظامی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ میڈیکل کیمپس میں ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مویشیوں کے لیے چارے اور ونڈے کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی یا تکلیف کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے، متاثرہ لوگوں کی تکلیف میری اپنی تکلیف ہے اور اس مشکل گھڑی میں پنجاب حکومت متاثرہ دیہات کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ اور امدادی ادارے بڑھ چڑھ کر متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وقت گھر یا دفتر بیٹھنے کا نہیں بلکہ متاثرہ دیہات میں بہن بھائیوں کی مدد کا ہے۔
خبر کا کوڈ : 812659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش