0
Monday 26 Aug 2019 11:59

خیبر پختونخوا کے 29 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

خیبر پختونخوا کے 29 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جس کے تحت صوبہ کے 29 اضلاع میں لاکھوں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ وزیراعلٰی نے پولیس سروسز ہسپتال پشاور میں وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی کی صاحبزادی نمرہ یوسفزئی اور دیگر بچوں کو قطرے پلاتے ہوئے مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم پولیو کے قطرے بچوں کو پلائیں، اگر کوئی کسی وجہ سے پولیو مہم کا بائیکاٹ کرتا ہے اور وجہ یہ بتاتا ہے کہ وہ حکومت سے خفا ہے تو وہ قوم کے بچوں سے کیوں خفا ہے کہ انہیں پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہے یا مہم کا بائیکاٹ کر رہا ہے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ اگر کسی کے کسی بھی معاملے میں کوئی تحفظات ہیں تو وہ ہمارے ساتھ آئیں اور بیٹھیں بات کریں، میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ان کے جو بھی تحفظات ہیں وہ میں دور کرنے کیلئے تیار ہوں۔
خبر کا کوڈ : 812688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب