0
Monday 26 Aug 2019 12:18

سوات میں بیوی کا قاتل 24 گھنٹے بعد گرفتار

سوات میں بیوی کا قاتل 24 گھنٹے بعد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سوات میں پوليس نے اپنی بيوی کا قتل کرنے والے شخص کو 24 گھنٹے بعد ہی گرفتار کرليا۔ پولیس کے مطابق ملزم خانزادہ 5 روز قبل سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔ مینگورہ کے علاقے گل کدہ میں بیرون ملک سے آنے والے خانزادہ نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی مہناز کو قتل کر دیا تھا۔ پوليس نے مقتولہ کے والد حیدر خان کی درخواست پر مقدمہ درج کر ليا ہے جبکہ مزيد تحقيقات کی جا رہی ہيں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 812694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش