QR CodeQR Code

عربوں کی مسلم دشمنی اور ایران کا ملت اسلامیہ کیلئے درد دنیا پر واضح ہوگیا، مولانا یوسف جعفری

26 Aug 2019 14:14

اپنے ایک بیان میں صدر تحریک حسینی کا کہنا تھا کہ اب ہمارے حکمرانوں کو دوست اور دشمن میں تمیز کر لینی چاہیئے۔ وقت آگیا ہے کہ ان امریکہ و اسرائیل نواز عرب حکمرانوں سے جان چھڑوائی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کے صدر مولانا یوسف حسین جعفری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے عالمی دہشتگرد مودی کو ایوارڈ سے نواز کر نہ صرف کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی، بلکہ امت مسلمہ کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلہ کو لیکر عرب حکمرانوں کی مسلم دشمنی اور ایران کا ملت اسلامیہ کیلئے درد دنیا پر واضح ہوچکا ہے، پوری امت مسلمہ نے حقیقی طور پر کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے ولی امر مسلمین ہونے کا حق ادا کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمارے حکمرانوں کو دوست اور دشمن میں تمیز کر لینی چاہیئے۔ وقت آگیا ہے کہ ان امریکہ و اسرائیل نواز عرب حکمرانوں سے جان چھڑوائی جائے، ایران کی طرح ہم بھی صرف اور صرف خدا پر بھروسہ کرکے اپنے آپ کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 812719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812719/عربوں-کی-مسلم-دشمنی-اور-ایران-کا-ملت-اسلامیہ-کیلئے-درد-دنیا-پر-واضح-ہوگیا-مولانا-یوسف-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org