QR CodeQR Code

لاہور، محرم میں امام بارگاہوں کو 3 درجاتی سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

26 Aug 2019 18:40

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ روٹس کی سکیورٹی کلیئرنس اور نفری کی تعیناتی کی خود نگرانی کریں گے، جلوس کے شرکاء کو 3 درجاتی حفاظتی حصار پر مبنی سکیورٹی فراہم کریں گے، جبکہ ماتمی جلوسوں کی سیف سٹی کے کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران لاہور کی امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو 3 درجات میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ مجالس، جلوسوں کی بھرپور سکیورٹی اولین ترجیح ہے، محرم الحرام میں لاہور پولیس کا ہر افسر اور جوان کلیدی کردار ادا کریگا۔ اشفاق خان کا کہنا تھا کہ ممبران امن کمیٹی، شیعہ علمائے کرام، لائسنس داران سے رابطے میں ہیں، لاہور پولیس محرم الحرام میں امن وامان کا قیام یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ روٹس کی سکیورٹی کلیئرنس اور نفری کی تعیناتی کی خود نگرانی کریں گے، جلوس کے شرکاء کو 3 درجاتی حفاظتی حصار پر مبنی سکیورٹی فراہم کریں گے، جبکہ ماتمی جلوسوں کی سیف سٹی کے کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 812756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812756/لاہور-محرم-میں-امام-بارگاہوں-کو-3-درجاتی-سکیورٹی-فراہم-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org