0
Monday 26 Aug 2019 18:23

مودی کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، میاں اسلم اقبال

مودی کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، میاں اسلم اقبال
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و صنعت تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ مودی کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کو ایوارڈ دینے پر مایوسی ہوئی۔ وزیر اطلاعات و صنعت تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے لاہور کے علاقے سمن آباد میں اپنے کیمپ آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ مودی مسلمانوں کا قاتل ہے اور اس کا چہرہ پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مسئلہ دنیا کے تمام فورمز پر بھرپور طریقے سے اُجاگر کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن برسوں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے مگر کچھ نہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کی نہیں کشمیر کمیٹی کے فنڈز کی فکر ہے، انہیں اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد میں اقتدار کی فکر بے چین کئے ہوئے ہے۔ کھلی کچہری کے موقع پر بڑی تعداد میں سائلین اپنے مسائل لیکر پہنچے۔ صوبائی وزیر نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔
 
خبر کا کوڈ : 812760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش