QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کا ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کیلئے نیا اقدام

26 Aug 2019 16:15

کے پی حکومت نے محکمہ سیاحت سے ہوٹل، شادی ہال، گیسٹ ہاؤسز ایونٹ اور آرگنائزرز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، جبکہ ہیلتھ کیئر کمیشن سے ڈاکٹروں، کنسلٹنٹ، میڈیکل پریکٹیشنرز لیبارٹریز کے ریکارڈ کی طلبی کی گئی ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنرز سے ٹاﺅن شپ پلانرز، پراپرٹی ڈویلپرز، سوسائٹیز کا ریکارڈ جبکہ فوڈ فوڈ اتھارٹی سے ہوٹلز اور ریستورانوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی آمدنی ٹیکس کے ذریعے بڑھانے کیلئے 35 وفاقی و صوبائی محکموں سے صارفین کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے متعلقہ محکموں کو ارسال کئے گئے مراسلے کے ذریعے محکموں سے تمام صارفین کے شناختی کارڈ نمبر، این ٹی این، کاروبار کی نوعیت، رجسٹریشن اور دیگر معلومات طلب کر لی گئی ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ سیاحت سے ہوٹل، شادی ہال، گیسٹ ہاؤسز ایونٹ اور آرگنائزرز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، جبکہ ہیلتھ کیئر کمیشن سے ڈاکٹروں، کنسلٹنٹ، میڈیکل پریکٹیشنرز لیبارٹریز کے ریکارڈ کی طلبی کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرز سے ٹاﺅن شپ پلانرز، پراپرٹی ڈویلپرز، سوسائٹیز کا ریکارڈ جبکہ فوڈ فوڈ اتھارٹی سے ہوٹلز اور ریستورانوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے موٹر بارگین، ٹرانسپورٹ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی خیبر پختونخوا (پی ٹی اے) اور آر ٹی اے سے گڈز ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے ریکارڈ کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے صارفین کی کمپنی یا ادارے کی 5 سالہ آمدن کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا بار کونسل سے وکلاء اور لیگل ایڈوائزرز جبکہ پیسکو سے تمام کمرشل و صنعتی صارفین کے ریکارڈ کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ محکمہ سوئی گیس کنٹریکٹرز، کمرشل و صنعتی صارفین اور واپڈا کنٹریکٹرز کے اعداد وشمار فراہم کرے گا۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے کیبل آپریٹرز، ایف ایم ریڈیو اسٹیشن اور ٹی وی چینل آپریٹرز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 812763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812763/خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-ٹیکس-نیٹ-وسیع-کرنے-کیلئے-نیا-اقدام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org