0
Monday 26 Aug 2019 16:25

ہم امید کرتے ہیں کہ افغانستان میں جلد امن آ جائیگا، وزیراعلٰی کے پی

ہم امید کرتے ہیں کہ افغانستان میں جلد امن آ جائیگا، وزیراعلٰی کے پی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہم پر انگلی اُٹھانے کی بجائے اپنی جانب اُٹھنے والی 4 انگلیوں کو دیکھیں۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہم پر انگلی اٹھانے کی بجائے اپنی جانب اٹھنے والی 4 انگلیوں کو دیکھیں، وہ سندھ پر توجہ دیں اور وہاں پر گڈ گورننس لائیں، جس کے بعد وہ ہم پر تنقید کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہم پر تنقید کرنے کی بجائے تھر اور سندھ کے دیگر علاقوں میں چلے جائیں، انہیں اپنی حکومت کی گڈ گورننس نظر آ جائے گی، کراچی کو دیکھ لیں، بارش کا ایک قطرہ گرتا ہے تو ہفتوں پانی کھڑا رہتا ہے، شہر میں گندگی، بدبو اور کچرا ہے، جسے اُٹھانے والا کوئی نہیں، یہ سب خود کچرا بنے ہوئے ہیں۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہوا ہے، اگر پاکستان میں امن ہوگا تو افغانستان میں بھی امن ہوگا اور افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا، طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان سے جڑا ہوا ہے اور ہم نے اسی تناظر میں اسے بلاتعطل کھولا ہے کیونکہ یہ افغانستان کے ساتھ وسطی ایشیاء اور دنیا کیلئے ایک آسان ترین روٹ ہے اور یہاں سے تجارت ہونے کی وجہ سے پشاور تجارتی مرکز بنے گا، ہمارا اس سلسلے میں پورا فوکس ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ افغانستان میں جلد امن آ جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 812767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش