0
Monday 26 Aug 2019 17:17

مسئلہ کشمیر، مودی کیطرف سے انکار اور ٹرمپ کا ثالثی پر اصرار

مسئلہ کشمیر، مودی کیطرف سے انکار اور ٹرمپ کا ثالثی پر اصرار
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے امریکی صدر سے ملاقات میں مسئلہ کشمیرکوپاک بھارت کا باہمی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا نہیں چاہیں گے کہ کوئی ملک اس میں مداخلت کرے ، جس پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مسئلہ اگر باہمی ہوتا تو پہلے ہی حل ہو جانا چاہیے تھا، میں مسئلہ کشمیر کیلئے موجود رہوں گا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر بیارٹز جی سیون اجلاس کے دوران امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے بعد ٹرمپ نے بتایا مودی سے کشمیر کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے، نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے بات کریں گے۔ ملاقارت میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ملکر غربت اور دیگر مسائل کے خلاف لڑائی لڑنی ہے، بھارت اور پاکستان کے درمیان تمام معاملات باہمی نوعیت  کے ہیں۔

امریکی صدر سے ملاقات میں مودی نے کہا پاکستان اور بھارت اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں، مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہے، نہیں چاہیں گے کہ  کوئی ملک مسئلہ کشمیر میں مداخلت کرے۔ ٹرمپ نے فوراً آئینہ دکھاتے ہوئے بھارتی وزیراعظم سے کہا مسئلہ اگر باہمی ہوتا تو پہلے ہی حل ہو جانا چاہیے تھا، میں مسئلہ کشمیر کے لئے موجود رہوں گا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے اچھے تعلقات ہیں، مجھے یقین ہے پاکستان اور بھارت اپنے مسائل حل کرلیں گے۔ خیال رہے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد ٹرمپ کی مودی سے پہلی ملاقات ہے، جبکہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر متعدد بار ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں، لیکن بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کا جواب نہیں دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 812774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش