0
Monday 26 Aug 2019 19:45

مباہلہ سے ثابت ہوتا ہے اسلام عالمی ادیان سے افضل دین ہے، نیاز نقوی

مباہلہ سے ثابت ہوتا ہے اسلام عالمی ادیان سے افضل دین ہے، نیاز نقوی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ مباہلہ کا تاریخی واقعہ ادیان عالم پر اسلام کی آفاقی فتح ہے، جو اللہ تعالی نے رسول اور اہل بیت رسول کے ذریعے ادا فرمائی، 24 ذوالحجہ کو رونما ہونیوالے اس تاریخی بے مثال علمی فتح سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جس طرح اسلام تمام عالمی ادیان سے افضل ہے اسی طرح اہلبیت رسول بھی امت مسلمہ سمیت تمام امتوں سے افضل وبرترہیں جنہیں خدا نے خصوصی عظمتیں عطا فرمائی ہیں۔ جامع مسجد علی جامعتہ المنتظر لاہور میں محفل جشن مباہلہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام، بانی اسلام اور ان کے اہل بیت ؑکی عظمت الٰہی فیصلہ ہے جسے تسلیم کرنا حقیقی اسلام کا تقاضا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ مباہلہ کی فتح کے عظیم کرداروں سے منسلک رہتی تو آج اغیار پر ہر لحاظ سے غالب رہتی اور اس وقت بھی عالم اسلام اور وطن عزیز پاکستان کشمیر بالخصوص جن مصائب و آلام کا شکار ہیں، اس کا واحد حل بانی اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آغاز اسلام میں ہی نجران کے مسیحیوں کی طرف سے حقیقت اسلام کے حوالے سے چیلنج پر حکم خدا سے سید المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت علی، حضرت فاطمتہ الزہرا، امام حسن اور امام حسین علیہم السلام کو ساتھ لے کر گئے۔ تو نجران کے پادریوں نے اپنے پیروکاروں سے کہا کہ وہ ایسے نورانی چہرے دیکھ رہے ہیں،جو اگر پہاڑوں کو حکم دیں تو وہ اپنی جگہ چھوڑ دیں گے۔ ہم مباہلہ نہیں کریں گے۔ یہ واقعہ قرآن مجید کی مشہور آیت مباہلہ میں موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 812802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش