0
Monday 26 Aug 2019 20:30

ٹیم عزادارِ حسین علیہ السلام کے زیراہتمام ''ولایت علی کانفرنس'' کا انعقاد

ٹیم عزادارِ حسین علیہ السلام کے زیراہتمام
اسلام ٹائمز۔ ٹیم عزادارِ حسین علیہ السلام کے زیرِاہتمام رضا ہال نزد کچہری چوک ملتان میں ولایتِ علی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین ٹیم عزادارِ حسین علیہ السلام علامہ اعجاز حسین بہشتی، پاکستان عزاداری کونسل کے مرکزی صدر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، مذہبی اسکالرز علامہ سید طاہر عباس نقوی، علامہ وسیم عباس معصومی، علامہ سید تنویر حسین نقوی، علامہ کاشف حسین حیدری، علامہ علمدار حسین جعفری، مخدوم حسن رضا مشہدی، مخدوم سید طارق شمسی، ملک مرید عباس پہلوان، محمد سعادت علی خان، جسٹس (ر) ناصر حسین، محمد رضا صدیقی، نجف علی خان، مالک علی خان، ظفر مہدی، مختار خان لنگاہ، ناصر صدیقی اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

چیئرمین ٹیم عزادارِ حسین علامہ اعجاز حسین بہشتی نے ولایتِ علی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غدیر کا واقعہ اور پیغمبر اکرم (ص) کی جانب سے امام علی کو ولی امر اور اسلامی امہ کے سرپرست کے طور پر تعین کرنا بہت بڑا اور معنی خیز واقعہ ہے، یہ دراصل سماج کے نظم و نسق میں پیغمبرِ اکرم (ص) کی جانب سے کردار ادا کرنا ہے، سرپرستِ اعلیٰ ٹیم عزادارِ حسین محمد سعادت علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں موجود نہتے اور مظلوم مسلمانوں پر بھارت کی جانب سے جاری جارحیت اور کشمیریوں کی نسل کشی کی روک تھام کے لیے اپنا مثبت کردار کرے۔ کوارڈینیٹر ٹیم عزادارِ حسین مالک علی خان نے اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فضائلِ امام علی کے ساتھ ساتھ تعلیمات امام علی کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا دورِ حاضر میں امت مسلمہ کے لیے بہت ضروری ہے۔

پاکستان عزاداری کونسل کے مرکزی صدر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرتِ امام علی کے مطالعہ سے معاشرے میں استحکام آئے گا اور سیرتِ امام علی ہی امت مسلمہ کے لیے بہترین مشعلِ راہ ہے۔ اس کے علاوہ مخدوم حسن رضا مشہدی، مخدوم طارق شمسی، علامہ سید طاہر عباس نقوی، علامہ وسیم عباس معصومی، علامہ کاشف حسین حیدری، جسٹس (ر) ناصر حسین اور دیگر خطباء و معزز مہمانانِ گرامی نے فضائل و سیرت امام علی پر روشنی ڈالی۔ آخر میں خطبہ غدیر سے ہونے والے کوئز پروگرام میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامی شیلڈز اور اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں۔ کانفرنس کے اختتام پر مخدوم سید طارق شمسی نے ارضِ پاکستان کی ترقی و استحکام کے ساتھ ساتھ افواج پاکستان کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
خبر کا کوڈ : 812809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش