0
Monday 26 Aug 2019 20:42

ملتان، لائسنسداروں کی مینجنگ ڈائریکٹر واسا سے ملاقات، محرم الحرام میں تعاون پر تبادلہ خیال

ملتان، لائسنسداروں کی مینجنگ ڈائریکٹر واسا سے ملاقات، محرم الحرام میں تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ مینجنگ ڈائریکٹر واسا راو محمد قاسم نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کی سروسز کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات تیز کیے جائیں اور محرم الحرام کے آغاز سے قبل جلوس روٹس، امام بارگاہوں اور قبرستانوں کے اردگرد نکاسی آب، گٹروں پر ڈھکنوں کی سو فیصد موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واسا کے تمام سیوریج واٹر سپلائی اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی حدود میں لائسنس داران اور عزاداروں سے مکمل رابطہ رکھیں اور ان کی نشاندہی پر جلوس روٹس پر واسا سے متعلق شکایات کو ہنگامی بنیادوں پر دور کریں۔ انہوں نے سیوریج ڈویژنوں کو محرم الحرام کے آغاز سے قبل سیوریج لائنوں کی صفائی سمیت دیگر تمام شکایات دور کرکے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم  دیا ہے۔

انہوں نے یہ احکامات ہیڈ آفس شمس آباد میں اصغر عباس نقوی کی سربراہی میں لائسنسداران کے وفد سے ملاقات کے دوران دیئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرز عرفان علی، عارف عباس ،عبدالسلام، محمد ساجد، حافظ محمد وقاص، لائسنس داران مبشر رضا نقوی، مصطفیٰ زیدی، قمر عباس، علی رضا، شعیب افتخار، غلام شبیر، ملک فیاض، تنویر عباس، سید ظفر حیدر، صابر مغل، اعجاز حسین، شبیر رضا نقوی، طاہر حسین، عمران نقوی وصی حیدر، علی حسن، ریاض بیگ، علی رضا، حیدر علی سمیت دیگر بھی موقع پر موجود تھے۔ اس دوران لائسنس داروں نے اپنے اپنے علاقوں میں واسا سے متعلق مسائل کی نشاندہی بھی کی، جس پر ایم ڈی واسا نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
خبر کا کوڈ : 812810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش