0
Monday 26 Aug 2019 22:21

لاڑکانہ پولیس کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان سے متعلق اجلاس

لاڑکانہ پولیس کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان سے متعلق اجلاس
اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی زیر صدارت لاڑکانہ پولیس کا محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی پلان کے متعلق اجلاس ہوا،  جس میں اے ایس پی سٹی محمد کلیم ملک سمیت تمام ڈی ایس پیز، میئر لاڑکانہ، روینیو افسرز اور تمام مکتبہ فکر کے رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان اور جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر بھرپور نمونے عمل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران مجالس و جلوسوں کی سیکیورٹی پلان اور ڈیپلائیمنٹ سمیت دیگر امور کے حوالے سے تمام پولیس افسران سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر شہروں سے ہر آنے جانے والی گاڑیوں کو چیک کرنے کے ساتھ بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز پر کڑی نظر رکھی جائے، روزانہ کی بنیاد پر اسنیپ چینگ اور سرچ آپریشن کو یقینی بنانے کے ساتھ چھوٹے بڑے ہوٹلز، مسافر خانوں، گیسٹ ہاؤس کے رجسٹر اور رکارڈ روزانہ کی بنیاد پر چیک کیے جائیں۔

اجلاس میں تمام روٹس اور امام بارگاہوں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ اور پیش نظر ممکنہ خطرات سے محفوظ جلسے و جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیتے ہوئے سی سی ٹی وی سمیت ویڈیو ریکارڈنگ کو لازمی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایس ایس پی نے پولیس افسران کو منتظمین اور پرمٹ ہولڈرز کے ساتھ ملکر گزشتہ سال محرالحرام کے ایام کے دوران پیش آنے والے مسائل زیر غور لانے اور ان کا فوری تدارک پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور ایس ایس پی نے تمام پولیس افسران اپنی حدود میں علمائے کرام و پرمٹ ہولڈرز کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات و مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر حکمت عملی اپنانے کے احکامات بھی جاری کی اور کہا کہ نفرت انگیز تقاریر، فورتھ شیڈول اور نیشنل ایکشن پلان کے تمام نقات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 812818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش