0
Tuesday 27 Aug 2019 09:52

مقبوضہ کشمیر میں 22ویں روز بھی عام زندگی متاثر

مقبوضہ کشمیر میں 22ویں روز بھی عام زندگی متاثر
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں 23ویں دن بھی دکانیں اور دیگر کاروباری ادارے بند رہے۔ سرینگر کے لال چوک اور پریس انکلیو میں اب بھی لینڈ لائن ٹیلی فون خدمات بند ہیں۔ موبائل خدمات اور بی ایس این ایل براڈبینڈ اور انٹرنیٹ سے متعلق دیگر خدمات پانچ اگست سے ہی بند ہیں۔ جنوبی مقبوضہ کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں اتوار شام کو مظاہرین کے ذریعے کئے گئے پتھراؤ میں ایک کشمیری ٹرک ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر وادی میں آج لگاتار 23ویں دن بھی عام زندگی متاثر رہی۔ یہاں کے بازار اور اسکول بند رہے۔ بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کو پانچ اگست کو ختم کردیا تھا اور ریاست کو دو یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر اور لداخ میں بانٹ دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 812857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش