QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، احتجاج میں زخمی عوام گرفتاری کے ڈر سے ہسپتال نہیں جا رہے ہیں

27 Aug 2019 10:35

اعجاز نامی ایک شخص نے کشمیر کی صورتحال کو لیکر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوئی آواز نہیں ہے، ہمارے اندر غصہ ہے، اگر دنیا ہماری بات نہیں سنے گی تو ہمیں کیا کرنا چاہیئے، کیا ہم بندوق اٹھالیں۔؟


اسلام ٹائمز۔ میڈیا رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے دعوٰی کیا گیا ہے کہ یہاں احتجاجوں میں 100 سے زائد لوگ زخمی ہوئے، لیکن وہ اپنی گرفتاری کے خوف کے باعث ہسپتال نہیں جاتے ہیں۔ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے تقریباً تین ہفتے بعد بھی حالات معمول پر لوٹتے نظر نہیں آرہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے لوگوں میں ابھی بھی خوف کا ماحول ہے۔ علاج کی ضرورت ہونے کے باوجود لوگ ہسپتال جانے سے پرہیز کر رہے ہیں۔ لوگوں میں خوف ہے کہ ان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق لوگ اس قدر سہمے ہوئے ہیں کہ انٹرویو کے دوران وہ نام ظاہر کرنے سے انکار کررہے ہیں، حالانکہ اعجاز نامی ایک شخص نے کشمیر کی صورتحال کو لے کر ایجنسی سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوئی آواز نہیں ہے، ہمارے اندر غصہ ہے، اگر دنیا ہماری بات نہیں سنے گی تو ہمیں کیا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہم بندوق اٹھالیں۔؟

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے صورہ علاقہ میں خبر رساں رائٹرز نے دو درجن سے زائد لوگوں سے بات کی، لیکن یہاں مشکل سے کوئی ایسا آدمی ملا، جس نے 370 پر مودی حکومت کے فیصلے کا استقبال کیا۔ گذشتہ ایک ہفتے میں ایجنسی نے جن لوگوں سے بھی بات کی، ان میں سے زیادہ تر لوگوں نے مودی کو ’’ظالم‘‘ کی طرح پیش کیا۔ بات چیت میں بعض مقامی لوگوں نے کہا کہ قابض فورسز نے مظاہرین کو گرفتار کرنے کے مقصد سے مقامی ہسپتال کی نگرانی کررہے ہیں۔ اس وجہ سے جو نوجوان احتجاج کے دوران پیلٹ گن وغیرہ سے زخمی ہوئے وہ علاج و معالجہ کے لئے ہسپتال جانے سے پرہیز کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 812858

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812858/مقبوضہ-کشمیر-احتجاج-میں-زخمی-عوام-گرفتاری-کے-ڈر-سے-ہسپتال-نہیں-جا-رہے-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org