0
Tuesday 27 Aug 2019 10:50

عربوں کا مودی کو اعزاز دینا کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے، نیاز نقوی

عربوں کا مودی کو اعزاز دینا کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے، نیاز نقوی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات کا کشمیری اور بھارتی مسلمانوں کے سفاک قاتل عالمی دہشتگرد نریندر مودی کو اعزاز سے نوازنا امت مسلمہ کے مفادات سے غداری اور مظلوم کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عرب ممالک کا بھارت سے کوئی مفاد وابستہ نہیں جبکہ دوسری طرف بھارت تیل، گیس اور لاکھوں افراد کے روزگار کیلئے عربوں کا محتاج ہے، اس کے باوجود عرب ممالک کی تضحیک آمیز حرکت درحقیقت اسلامی غیرت کی فقدان کا مظہر ہے۔ عرب حکمرانوں کو نہ صرف فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کا احساس نہیں، بلکہ بے حس اور غیرت سے عاری ان علاقوں کے درپے اور بھارت اور اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں۔

لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے عربوں کی صفائیاں پیش کرنا ناقابل فہم اور شرمناک ہے۔ علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ خود بھارت کے لوگ بھی کشمیر میں ہونے والے ریاستی دہشتگردی پر احتجاج کر رہے ہیں۔ ہماری وزارت خارجہ کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہئے۔ سوائے ایران اور چین کے کسی ملک نے پاکستان کا ساتھ نہیں دیا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ صرف ان اسلامی ممالک سے بات کرے جو امت مسلمہ کا درد اور اسلامی غیرت رکھتے ہیں۔ او آئی سی کے عرب ممالک سے مدد طلب کرنا فضول ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 812869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش