QR CodeQR Code

ایف بی آر کا فاسٹر کے عنوان سے نئے ری فنڈ پے منٹ سسٹم کا آغاز

27 Aug 2019 11:27

ریفنڈ کی مجموعی طلب کا حجم ایک ارب 20 کروڑ روپے ہے، لیکن تسلیم شدہ ری فنڈ کا حجم کروڑوں روپے میں ہے جو فاسٹر نظام کے ذریعے جاری ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فاسٹر کے عنوان سے نیا ری فنڈ پے منٹ سسٹم متعارف کرایا ہے جس کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ اس سسٹم کے تحت کروڑوں روپے کے تسلیم شدہ فنڈز برآمد کنندگان کو جاری کئے جائیں گے جب کہ اس میں 5 برآمدی شعبے شامل ہیں۔ ٹیکسٹائل کا شعبہ جہاں زیرو ریٹنگ ریجیم بجٹ میں ختم کردی گئی تھی وہ بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ ریفنڈ کی مجموعی طلب کا حجم ایک ارب 20 کروڑ روپے ہے، لیکن تسلیم شدہ ری فنڈ کا حجم کروڑوں روپے میں ہے جو فاسٹر نظام کے ذریعے جاری ہوں گے۔ 5 برآمدی شعبوں میں زیرو ریٹنگ ریجیم ختم کئے جانے کی کامیابی کا دارومدار برآمد کنندگان کو فنڈز کے اجراء کی صلاحیت پر ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 812873

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812873/ایف-بی-ا-ر-کا-فاسٹر-کے-عنوان-سے-نئے-ری-فنڈ-پے-منٹ-سسٹم-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org