0
Tuesday 27 Aug 2019 12:21

مقبوضہ کشمیر، لاک ڈائون 23 ویں روز

مقبوضہ کشمیر، لاک ڈائون 23 ویں روز
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، کشمیری 23 ویں روز بھی جبری پابندیوں کا شکار ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی پابندیوں اور لاک ڈاؤن کو 23 دن گزر گئے،مقبوضہ کشمیر میں ہونے والا ظلم و ستم چھپانے کے لیے بھارت نے ٹیلی فون، انٹرنیٹ، ٹی وی چینلز، اخبار بند کر رکھے ہیں۔ مواصلاتی رابطے بند ہونے سے کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے، کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر ضروریات زندگی کا سامان بھی ختم ہو رہا ہے، کرفیو اور پابندیوں کی وجہ سے دواؤں کی قلت اور صحت کی سہولیات نہ ملنے سے صورتحال ابتر ہے۔ کرفیو اور پابندیوں کے باوجود مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی مزاحمت جاری ہے۔ دوسری جانب حریت رہنما اور سیاسی رہنما بھی گھروں یا جیلوں میں بدستور بند ہیں، یوتھ لیگ مزاحمتی قیادت کی اپیل پر آج سری نگر کے علاقے حضرت بل کی جانب بھارتی مظالم کیخلاف مارچ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بی جے پی حکومت کی طرف سے 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد وادی کشمیر اور جموں خطے کے ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ، رام بن اور راجوری اضلاع میں ٹیلیفون، موبائل اور انٹرنیٹ سروسز سمیت تمام مواصلاتی رابطے منقطع اور ٹیلیویڑن کی نشریات بند ہیں۔
خبر کا کوڈ : 812900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش