0
Tuesday 27 Aug 2019 12:47

مریم نواز کیخلاف پارٹی عہدہ کیس کا فیصلہ موخر

مریم نواز کیخلاف پارٹی عہدہ کیس کا فیصلہ موخر
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف پارٹی عہدہ کیس کا فیصلہ موخر کر دیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو پارٹی عہدہ سے ہٹانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور آرٹیکل 62،63 کے اطلاق پر مزید معاونت اور تفصیلات درکار ہیں، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ دیکھنا ہے۔ الیکشن کمیشن نے وکلاء کو مزید معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے مریم نواز کے خلاف پارٹی عہدہ کیس کا فیصلہ موخر کردیا، اب فیصلہ 3 ستمبر کو سنایا جائےگا۔ واضح رہے کہ مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لیے پی ٹی آئی کے 4  ایم این ایز نے درخواست دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 812902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش