QR CodeQR Code

میئر کراچی وسیم اختر نے چند گھنٹوں میں ہی مصطفیٰ کمال کو معطل کر دیا

27 Aug 2019 12:48

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کو بدتمیزی پر معطل کیا، یہ کام کے بجائے سیاست چمکا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے چند گھنٹوں میں چیلنج قبول کرنے والے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کے عہدے سے معطل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کے عہدے سے چند ہی گھنٹوں کے بعد معطل کر دیا ہے، وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو کل ہی پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج ٹرانسفر مقرر کیا تھا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کو بدتمیزی پر معطل کیا، یہ کام کے بجائے سیاست چمکا رہے ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے حالات کے بارے میں سب جانتے ہیں، بڑی نیک نتی سے کراچی کے مسائل کو حل کرنا چاہتا ہوں، میں کراچی کی مدد کیلئے علی زیدی اور بحریہ ٹاؤن کے ساتھ کھڑا رہا، جو جو کراچی کی مدد کر سکتا تھا، ان سب سے رابطہ کیا۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میئر کے اختیارات کچرا اٹھانے کے مجھے دییے جائیں، میں تمام اختلاف کے باوجود ان کی بات پر لبیک کہا، میری مخلصی سے غلط فائدہ اٹھایا گیا، آپ نے سیاست چمکانا شروع کر دی، آپ نے ریلی نکالی، مغلظات بکنا شروع کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 812903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812903/میئر-کراچی-وسیم-اختر-نے-چند-گھنٹوں-میں-ہی-مصطفی-کمال-کو-معطل-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org