QR CodeQR Code

کراچی، تاخیر سے روانہ ہونے والی ٹرینوں کا متوقع شیڈول جاری

27 Aug 2019 13:40

واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کے بعد سے تاحال ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے، کچھ روز قبل وزیر ریلوے شیخ رشید اپنی پریس کانفرنس میں کہہ چکے ہیں کہ ستمبر کے مہینے سے ٹرینوں کا شیڈول ٹھیک ہوجائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ریلوے انتظامیہ نے آج بروز منگل کراچی سے روانہ ہونے والی چند ٹرینوں کا متوقع شیڈول جاری کر دیا ہے۔ دیگر شہروں سے تاخیر سے پہنچنے والی ٹرینیں آج کراچی سے تاخیر سے روانہ ہوں گی۔ کراچی سے راولپنڈی جانے کیلئے پاکستان ایکسپریس 1 بجے کے بجائے دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔ کراچی سے لاہور جانے کیلئے پاک بزنس ایکسپریس 4 بجے کے بجائے رات 9 بجکر 45 منٹ پر، جبکہ کراچی ایکسپریس 5 بجے کے بجائے رات 9 بجکر 45 پر روانہ ہوگی۔ ملتان، فیصل آباد اور لاہور جانے کیلئے شاہ حسین ایکسپریس شام 7 بجے کی بجائے رات 12 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوگی۔ کراچی سے مارگلہ (اسلام آباد) جانے کیلئے گرین لائن ایکسپریس 10 بجے کی بجائے رات 12:30 پر روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کے بعد سے تاحال ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے، کچھ روز قبل وزیر ریلوے شیخ رشید اپنی پریس کانفرنس میں کہہ چکے ہیں کہ ستمبر کے مہینے سے ٹرینوں کا شیڈول ٹھیک ہوجائے گا۔


خبر کا کوڈ: 812915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812915/کراچی-تاخیر-سے-روانہ-ہونے-والی-ٹرینوں-کا-متوقع-شیڈول-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org