0
Tuesday 27 Aug 2019 13:58

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، جس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے متعلق کابینہ کو آگاہ کریں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان عالمی رہنماؤں سے متعلق رابطوں پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔اس کے علاوہ کابینہ کامیاب جوان پروگرام، بیرون ملک کمیونٹی ویلفئیر اتاشی لگانے اور اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی سیلیکشن کمیٹی کے امیدواروں کی منظوری دے گی۔ کابینہ ارکان نئے عوامی مفاد سے متعلق تجاویز پیش کریں گے جبکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرائز کرنے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں بجلی چوری سے متعلق فوجداری قوانین کے آرڈیننس کی منظوری لی جائے گی۔ اس کے علاوہ غیر قانونی ماہی گیری روکنے کے لیے جامع پلان وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 812917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش