0
Tuesday 27 Aug 2019 14:46

شور مچانے والے چوروں کو ہرگز این آر او نہیں دونگا، عمران خان

شور مچانے والے چوروں کو ہرگز این آر او نہیں دونگا، عمران خان
 اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب وہ بور ہوتے ہیں تو ٹی وی پہ مخالفین کو سنتے ہیں، جب متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کو دہشت گرد قرار دیا، سب نے ڈرایا اب نہیں بچوں گا، لیکن میں خوفزدہ نہیں ہوا، مجھے لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان آپ نے بڑے یوٹرن لئے ہیں، میں نے کہا کمال یوٹرن ہیں، میں وزیراعظم بن گیا یوٹرن کرتے کرتے اور میرے مخالفین جیلوں میں ہیں، شور مچانے والوں کو این آر او دیا تو ویژن پر کمپرومائز ہوگا۔ انہوں نے صوابی میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ترجیح تعلیم ہے، تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا ہے۔ فنڈز ہوں یا نہ ہوں لیکن ہم نے اپنے تعلیمی معیار کو کم نہیں ہونے دینا، ہم نے شوکت خانم ہسپتال کے معیار کو کبھی گرنے نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بچے بچے کو اسلامی تعلیمات اور ریاست مدینہ کی خصوصیات کا بتانا چاہیئے. طلباء نبی پاک ﷺ کی زندگی کا مطالعہ ضرور کریں، ہمارے پیارے رسول ﷺ کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ اگر ہم نے دین کا مطالعہ نہ کیا تو پھر یہ معاملہ ان کے ہاتھ میں چلا جائے گا، جو خود کو مولانا کہتے ہیں اور ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں، اسلام میں عالم کا بڑا درجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ پیسے والے کسی انسان کو یاد نہیں رکھتی، لیکن تاریخ فلاحی کام کرنے والوں کو یاد رکھتی ہے۔ انبیاء کرام اور بزرگان دین نے انسانوں کیلئے کام کیا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسان کا ویژن اسے بڑا انسان بناتا ہے، انسانوں کے لیے کام کرنے والوں کو تاریخ یاد رکھتی ہے، لیکن جو صرف اپنے لیے کام کرتے ہیں، انہیں کوئی یاد نہیں رکھتا، جو پیسہ بنانے کو اپنا مقصد بنا لیتا ہے، اس کی زندگی میں سکون نہیں ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 812925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش