QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ نے محرم میں فوج طلب کرنے کیلئے اضلاع سے ڈیمانڈ مانگ لی

27 Aug 2019 16:39

محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز کومراسلہ لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ 2 دن کے اندراندر محکمہ داخلہ کو آگاہ کریں کہ ان کے ضلع میں کتنی فوج اوررینجرز کی ضرورت ہے۔ محکمہ داخلہ نے اضلاع کی انتظامیہ سے موبائل جیم کرنے کی ڈیمانڈ بھی مانگی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے فوج طلب کرنے کیلئے تمام اضلاع  کی انتظامیہ سے ڈیمانڈ مانگ لی ہے۔ محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز کومراسلہ لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ 2 دن کے اندراندر محکمہ داخلہ کو آگاہ کریں کہ ان کے ضلع میں کتنی فوج اوررینجرز کی ضرورت ہے۔ محکمہ داخلہ نے اضلاع کی انتظامیہ سے موبائل جیم کرنے کی ڈیمانڈ بھی مانگی ہے۔ محکمہ داخلہ نے 9ویں اور 10 ویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی لگانے کے حوالے سے بھی اضلاع سے تجاویز طلب کی ہیں۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اضلاع کی انتظامیہ کی تجاویز ملنے پر وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

 
 
 


خبر کا کوڈ: 812945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812945/محکمہ-داخلہ-نے-محرم-میں-فوج-طلب-کرنے-کیلئے-اضلاع-سے-ڈیمانڈ-مانگ-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org