QR CodeQR Code

بلاول بھٹو زرداری کا حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

27 Aug 2019 17:15

ٹوئٹر پیغام میں اپوزیشن رہنماء کا کہنا تھا کہ والد سے جیل میں ملاقات کی جن کو بغیر کسی جرم کے قید کیا گیا ہے، سرکاری ڈاکٹرز نے آصف زرداری کو اسپتال لے جانے کا کہا تاہم حکومت مشورہ نہیں مان رہی۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ والد سے جیل میں ملاقات کی جن کو بغیر کسی جرم کے قید کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ڈاکٹرز نے آصف زرداری کو اسپتال لے جانے کا کہا تاہم حکومت مشورہ نہیں مان رہی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف عدالت جارہے ہیں، والد کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ طبی سہولیات فراہم نہ کرکے حکومت زرداری کو مارنے کی سازش کررہی ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 812954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812954/بلاول-بھٹو-زرداری-کا-حکومت-کے-خلاف-عدالت-جانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org