0
Tuesday 27 Aug 2019 18:24

دنیا کو اب بھارت کو ڈومور کہنا ہو گا، فردوس عاشق اعوان

بھارت کی وجہ سے خطے کے امن کو شدید خطرات ہیں
دنیا کو اب بھارت کو ڈومور کہنا ہو گا، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے ہر جمعے کے روز کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کشمیریوں کی آواز بن گئے ہیں، عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے جا رہے ہیں، وزیراعظم نے کابینہ کو گزشتہ روز قوم سے خطاب پر اعتماد میں لیا۔ وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے سے متعلق اقدامات پر اعتماد میں لیا، کابینہ نے وزیر اعظم کی کوششوں کی تعریف کی، کابینہ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اقدامات کی توثیق کی۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دو ٹوک اعلان کر دیا ہے کہ دنیا میں کوئی کشمیر کے ساتھ ہو یا نہ ہو پاکستان ضرور کھڑا ہوگا، کابینہ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اقدامات کی توثیق کی۔ کشمیر کی صورت حال پر فوکل گروپ قائم کیا جاچکا ہے، ہر جمعے کے روز کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کی جائے گی، ہر شخص جمعے کے روز آدھ گھنٹے کے لئے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے گا۔ کشمیر کے حق کے لیے پوری قوم کا سڑکوں پر نکلنا دنیا کو ڈو مور کا پیغام ہے، بھارت کی وجہ سے خطے کے امن کو شدید خطرات ہیں، جس پر دنیا کو اب بھارت کو ڈومور کہنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 812965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش