QR CodeQR Code

مانسہرہ میں خواجہ سراء کو قتل کر دیا گیا

27 Aug 2019 18:28

ایبٹ آباد کا رہائشی مقتول ہانی مانسہرہ میں ناری محلہ میں کرایہ کے گھر پر اکیلے رہائش پذیر تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے خواجہ سراء کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا۔ مقتول کی شناخت فرحان عرف ہانی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک قتل کے محرکات کا پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس کے مطابق ایبٹ آباد کا رہائشی مقتول ہانی مانسہرہ میں ناری محلہ میں کرایہ کے گھر پر اکیلے رہائش پذیر تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی۔ خیبر پختونخوا اور پاکستان کے دیگر شہروں میں خواجہ سراؤں پر اکثر حملے ہوتے رہتے ہیں، ماضی میں خواجہ سراؤں کو قتل کرنے کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 812967

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812967/مانسہرہ-میں-خواجہ-سراء-کو-قتل-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org