QR CodeQR Code

کے پی کے، بلدیاتی نمائندوں کا بدعنوانی میں ملوث ہونیکا انکشاف

27 Aug 2019 18:48

لوکل گورنمنٹ کمیشن نے بدعنوانی میں ملوث ناظمین سے وصولی اور نااہل قرار دینے کی سفارش کی ہے۔ محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ اور سفارشات وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کی طرف سے 4 سال میں کی گئی مبینہ بدعنوانی کی کہانی سامنے آ گئی۔ دستاویز کے مطابق مختلف اضلاع میں بلدیاتی نمائندوں نے قومی خزانے کو ایک کروڑ 23 لاکھ کا ٹیکہ لگایا۔ ویلیج کونسل ہری پور کے مختلف ناظمین نے 60 لاکھ 91 ہزار روپے خرد برد کئے، جبکہ کرک ویلیج کونسل کے ناظم نے 19 لاکھ روپے کی کرپشن کی۔ وستاویز کے مطابق بنوں ویلیج کونسل کے ناظم نے کونسل کا دفتر اپنے حجرہ میں قائم کر کے کرایہ وصول کیا، جبکہ تحصیل کونسل لکی مروت کے ناظم نے مویشی میلہ کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا۔ لوکل گورنمنٹ کمیشن نے بدعنوانی میں ملوث ناظمین سے وصولی اور نااہل قرار دینے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ اور سفارشات وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 812974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812974/کے-پی-بلدیاتی-نمائندوں-کا-بدعنوانی-میں-ملوث-ہونیکا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org