0
Tuesday 27 Aug 2019 18:56

گلگت، ینگ ڈاکٹرز کی سرکاری ہسپتالوں کو بند کرنے کی دھمکی

گلگت، ینگ ڈاکٹرز کی سرکاری ہسپتالوں کو بند کرنے کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں جی بی میں تمام سرکاری ہسپتالوں اور پرائیویٹ کلینکس کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ اسمبلی اور کابینہ سے ریگولرائزیشن بل کی منظوری کے باوجود کانٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل نہیں کیا جا رہا، جبکہ وزیراعلٰی کے بھائی کو راتوں رات مستقل کیا گیا ہے۔ سیکرٹری صحت نے ڈاکٹروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنایا، انہوں نے ہمارا موقف سننے کی بجائے ہمیں برطرف کرنے کی دھمکی دی۔ پانچ ستمبر تک ہمارے مطالبات منطور نہ ہوئے تو پورے سرکاری ہسپتالوں کو بند کر دینگے اور چیف سیکرٹری آفس کا گھیراؤ بھی کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 812975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش