QR CodeQR Code

جماعت اسلامی سندھ کا مہنگائی کی سونامی پر شدید تشویش کا اظہار

27 Aug 2019 19:06

ضلعی امراء کے اجلاس میں منظور قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے وعدے کے مطابق بیرون ملک لوٹی ہوئی رقم کی واپسی، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی معاشی پالیسیوں سے آزادی اور عوام کو خاطر خواہ ریلیف دینے کیلئے سود سے پاک معاشی پالیسی نافذ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ نے مہنگائی کی سونامی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئے روز مہنگائی کے بڑھتے ہوئے سیلاب، عوام کی زبوں حالی اور مشکلات کو وفاقی حکومت کی مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے وعدے کے مطابق بیرون ملک لوٹی ہوئی رقم کی واپسی، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی معاشی پالیسیوں سے آزادی اور عوام کو خاطر خواہ ریلیف دینے کیلئے سود سے پاک معاشی پالیسی نافذ کرے، یہ بات جماعت اسلای سندھ کے ضلعی امراء کے اجلاس میں منظور ہونے والی ایک قرارداد میں کہی گئی، جو قباء آڈیٹوریم کراچی میں صوبائی امیر محمد حسین محنتی کی زیرِ صدرات منعقد ہوا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں، ڈالر کی اونچی اڑان، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافے نے مہنگائی میں زبردست اضافہ کر دیا ہے، جس کی وجہ سے عوام کا جینا مشکل ہو چکا ہے، غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے، عام آدمی کیلئے بچوں کی دو وقت کی روٹی اور گھر کا چولہا جلانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ حکمران عوام کی خستہ حالی اور غربت کے خاتمے کیلئے کوئی مؤثر منصوبہ بندی عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مزید بوجھ برداشت کرنے کے بھاشن دیکر غریب لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 812978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812978/جماعت-اسلامی-سندھ-کا-مہنگائی-کی-سونامی-پر-شدید-تشویش-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org