QR CodeQR Code

عرب امارات و بحرین کا قاتل مودی کو اعلٰی اعزاز دینا شرمناک ہے، شاہ عبدالحق قادری

27 Aug 2019 19:13

اہلسنّت انجمنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کراچی کے امیر نے کہا کہ مسلم حکمران اپنے مفادات، خود غرضی اور اقتدار کے دوام کی خاطر مودی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج سے گریزاں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا ہے کہ مودی حکومت کشمیرہوں پر اذیت ناک مظالم ڈھا رہی ہے اور امارات و بحرین کے حکمرانوں کا مسلمانوں کے قاتل مودی کو ایوارڈ دینا شرمناک اور مظلوم کشمیروں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ کراچی میں اہلسنّت انجمنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بزور طاقت غاصبانہ قبضہ کئے ہوئے انسانی حقوق بری طرح پامال کر رہا ہے، جموں و کشمیر میں حریت پسند اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، کشمیروں کو حق خودارادیت سے محروم نہیں کیا جا سکتا، بھارت کو مقبوضہ کشمیر پر اپنا یکطرفہ اقدام واپس لینا ہوگا۔

شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ مسلم حکمران اپنے مفادات، خود غرضی اور اقتدار کے دوام کی خاطر مودی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیوں کے سبب لاکھوں لوگ کھانے پینے کی اشیاء خوردنوش اور علاج و ادویات سے محروم قید کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی درندے کشمیری خواتین کی عزتیں پامال کر رہے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 812986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812986/عرب-امارات-بحرین-کا-قاتل-مودی-کو-اعل-ی-اعزاز-دینا-شرمناک-ہے-شاہ-عبدالحق-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org