0
Tuesday 27 Aug 2019 19:55

11 مطلوب و اشتہاری ملزمان کو انعام یافتہ قرار دینے کیلئے آئی جی سندھ کو مراسلہ ارسال

11 مطلوب و اشتہاری ملزمان کو انعام یافتہ قرار دینے کیلئے آئی جی سندھ کو مراسلہ ارسال
اسلام ٹائم۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ نے قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان، پولیس مقابلوں اور دیگر جرائم میں ملوث 11 مطلوب و اشتہاری ملزمان کو انعام یافتہ قرار دینے کیلئے آئی جی سندھ کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔ ڈی آئی جی کے مطابق آئی جی سندھ کو بھیجے گئے لیٹر میں ملزم واشو عرف سوریہ بنگلانی، حضورو عرف حضور بخش بنگلانی اور مہیسر بنگلانی پر 15، 15 لاکھ روپے، واجد علی کنڈرانی، بہادر عرف بہارو ڈاہانی، خان محمد عرف خانون ڈاہانی، حاکم علی، ذوالفقار علی کنڈرانی اور دلی جان عرف کشو جکھرانی پر 10، 10 لاکھ، جبکہ غلام سرور کٹوہر اور محمد ایوب عرف ایوب جکھرانی پر 5، 5 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی ہے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزمان قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان، پولیس مقابلوں اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 813001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش