QR CodeQR Code

کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن سے خطے کے قیام امن کو شدید خطرہ لاحق ہے، عمران خان

27 Aug 2019 22:42

وزیراعظم عمران خان سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژو نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں پاک چین باہمی دلچسپی کے امور سمیت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے ملاقات کی۔ جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژو نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں پاک چین باہمی دلچسپی کے امور سمیت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک چین تعلقات خطے کے امن اور استحکام کے لئے انتہائی اہم ہیں۔ انہوں ںے کشمیر میں بھارت کی غیر قانونی اور یک طرفہ کارروائیوں کا معاملہ بھی اٹھا دیا اور کہا کہ بھارت تین ہفتوں سے لاکھوں کشمیریوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، کرفیو اور لاک ڈاؤن سے خطے کے قیام امن کو شدید خطرہ لاحق ہے، بھارت معاملے سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے جھوٹی کارروائی کر سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 813017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813017/کشمیر-میں-کرفیو-اور-لاک-ڈاؤن-سے-خطے-کے-قیام-امن-کو-شدید-خطرہ-لاحق-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org