0
Tuesday 27 Aug 2019 22:46

وزیراعظم بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود بند کرنے پر غور کر رہے ہیں، فواد چوہدری

وزیراعظم بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود بند کرنے پر غور کر رہے ہیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھارت کے لئے پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھارت کے لئے پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت کی پاکستان کے ذریعے افغانستان سے تجارت کا زمینی راستہ مکمل طور پر بند کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ تجاویز کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئیں، جن پر عمل درآمد کے لئے قانونی امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کشیدگی کا آغاز نریندر مودی نے کیا تھا اور ختم ہم کریں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کابینہ ارکان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے پر اعتراض کیا گیا، جس پر وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کابینہ اراکین کو بین الاقوامی قوانین سے متعلق بریف کیا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ فضائی حدود استعمال پر پابندی عائد نہیں تھی اس لئے مودی نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی۔
 
خبر کا کوڈ : 813019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش