QR CodeQR Code

عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی کا مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار

28 Aug 2019 08:03

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیا پال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو خاموش رہنے کی شرط پر رہا کرنے کی پیشکش کی۔گورنر نے کہا کہ اگر عوام کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف نہ اکسائیں تو انہیں گھر منتقل کر دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے رہائی کے لیے حکومتی شرائط ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیا پال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو خاموش رہنے کی شرط پر رہا کرنے کی پیشکش کی۔گورنر نے کہا کہ اگر عوام کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف نہ اکسائیں تو انہیں گھر منتقل کر دیا جائے گا۔ تاہم مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ نے واضح الفاظ میں حکومتی پیشکش مسترد کر دی۔ خیال رہے کہ دونوں رہنما پانچ اگست سے زیر حراست ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 813035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813035/عمرعبداللہ-اور-محبوبہ-مفتی-کا-مودی-سرکار-کی-شرائط-ماننے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org