QR CodeQR Code

بھارتی فوج کی ایل او سی نیکرن سیکٹر پر فائرنگ

28 Aug 2019 08:13

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے شہریوں میں 2 سالہ بچی نوشین اور 45 سالہ عبدالجلیل شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے 3 شہریوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کی جانب سے جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول پر پاکستانی آبادی کو بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں آئے دن معصوم شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں یا زخمی ہو کر زندگی بھر کی معذوری کا شکار ہو رہے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے آج بھی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نیکرن سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے معصوم شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچی سمیت 2 شہری شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہید ہونے والے شہریوں میں 2 سالہ بچی نوشین اور 45 سالہ عبدالجلیل شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے 3 شہریوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

 


خبر کا کوڈ: 813036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813036/بھارتی-فوج-کی-ایل-او-سی-نیکرن-سیکٹر-پر-فائرنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org