QR CodeQR Code

پنجاب میں میٹرو بس کے کرایہ میں اضافہ کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کرائے بھی 35 فیصد بڑھا دیے گئے

28 Aug 2019 10:33

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب حکام کا کہنا ہے کہ ایک سال میں پٹرول 28 روپے اور ڈیزل 31 روپے مہنگا ہوا، جس کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کی تجویز دی گئی تھی جس کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب نے دیدی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے پہلے میٹرو بس کے کرایہ میں اضافہ کیا، اب عام بسوں اور ویگنوں کے کرائے بھی 35 فیصد بڑھا دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی میں پسی عوام کے لئے ایک اور بری خبر ہے، پنجاب حکومت نے غریب عوام کا سفر مزید مہنگا کر دیا ہے۔ عام بسوں، ویگنوں کے کرایوں میں 35 فیصد اضافے کی سمری منظور کر لی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے ایک ہفتہ قبل میٹرو بسوں کے کرایوں میں 50 فیصد اضافہ کیا تھا۔ کارپٹ سڑک پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کا کرایہ فی کلومیٹر 93 پیسے سے بڑھا کر 1 روپے 23 پیسے، کچی سڑکوں پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کا کرایہ فی کلومیٹر 98 پیسے سے بڑھا کر 1 روپے 30 پیسے جبکہ ویگن اور منی بسوں کے کرایوں میں بھی فی کلومیٹر کے حساب سے 12 روپے تک بڑھا دئیے گئے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب حکام کا کہنا ہے کہ ایک سال میں پٹرول 28 روپے اور ڈیزل 31 روپے مہنگا ہوا، جس کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کی تجویز دی گئی تھی جس کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب نے دیدی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 813044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813044/پنجاب-میں-میٹرو-بس-کے-کرایہ-اضافہ-بعد-پبلک-ٹرانسپورٹ-کرائے-بھی-35-فیصد-بڑھا-دیے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org