0
Wednesday 28 Aug 2019 10:48

قبائلی اضلاع سے منتخب ایم پی ایز نے حلف اُٹھا لیا

قبائلی اضلاع سے منتخب ایم پی ایز نے حلف اُٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ قبائلی اضلاع سے منتخب ایم پی ایز نے اپنے عہدوں کا حلف اُٹھا لیا۔ نومنتخب 19 ایم پی ایز سے اسپیکر مشتاق غنی نے حلف لیا۔ حلف اُٹھانے والے 19 ارکان میں 9 کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے، 2 کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی، 4 کا تعلق متحدہ مجلس عمل، ایک کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی، 1 کا تعلق جماعت اسلامی جبکہ 2 آزاد رکن شامل ہیں۔ مخصوص نشستوں پر 2 خواتین کا انتخاب بعد میں ہوگا۔ حلف برداری تقریب کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ حلف اُٹھانے والے ارکان اسمبلی میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والے انور زیب، اجمل خان، سراج الدین، مومند سے تعلق رکھنے والے نثار محمد خان، عباس الرحمٰن، خیبر کے شفیق الرحمٰن، بلاول آفریدی، محمد شفیق، کرم سے تعلق رکھنے والے محمد ریاض، اقبال اورکزئی سے تعلق رکھنے والے غازی غزن جمال، شمالی وزیرستان کے اقبال خان، میرکلام خان اور جنوبی وزیرستان کے حسام الدین، نصیر اللہ اور سب ڈویژنز سے منتخب ہونے والے محمد شعیب کے علاوہ مخصوص نشستوں پرآنے والی انیتہ محسود اور نعیمہ کشور جبکہ اقلیتی رکن ولسن وزیر شامل ہیں۔ حلف اٹھانے کے بعد قبائلی اضلاع سے منتخب اراکین اسمبلی نے باری باری اپنے علاقوں کے مسائل اور قبائلی اضلاع کی محرومیوں پر مختصر تقاریر کیں۔

یاد رہے کہ قبائلی اضلاع میں خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے تاریخ ساز انتخابات 20 جولائی کو ہوئے۔ ای سی پی کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے 6، حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5، جمعیت علما اسلام (ف) نے 3، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور جماعت اسلامی نے ایک، ایک حلقے میں کامیابی حاصل کی۔ خیال رہے پی کے 107 خیبر سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی شفیق آفریدی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب اور بعد میں تحریک انصاف میں شامل ہوئے، شفیق آفریدی کی طرح غزن جمال بھی اورکزئی ضلع سے آزاد حیثیت میں کامیاب اور بعدازاں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ شفیق شیر افریدی پی کے 105 خیبر ون سے آزاد حیثیت میں کامیاب ہوئے، وہ سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل کے بھتیجے اور الحاج کاروان سے وابستہ ہیں۔ کامیابی کے بعد شفیق شیر اور  پی کے 106 خیبر ٹو سے کامیاب قرار پانے والے ان کے چچازاد بلاول آفریدی نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 813060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش