0
Wednesday 28 Aug 2019 11:24

قبائلی عوام کو کبھی مایوس نہیں کرونگا، وزیراعلٰی کے پی

قبائلی عوام کو کبھی مایوس نہیں کرونگا، وزیراعلٰی کے پی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا، قبائلی پُرامن تھے، ہیں اور رہیں گے، افواہوں کے باوجود قبائلی علاقوں میں وقت پر صاف و شفاف انتخابات کرائے گئے۔ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلٰی نے نومنتخب قبائلی اراکین کو مبارکباد دی۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ آج خیبر پختونخوا کی اسمبلی کیلئے ایک تاریخی دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کی محرومیوں کو دور کرنے میں نومنتخب اراکین کو اپنا کردارا ادا کرنا ہوگا، تمام سیاسی پارٹیوں، قبائلی عوام اراکین اسمبلی اور پاک فوج کا مشکور ہوں کہ قبائلی علاقوں کے انضمام میں حکومت کا ساتھ دیا۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ اپنے علاقوں کی محرومیوں سے نو منتخب اراکین بخوبی واقف ہے، قبائلی علاقوں کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے سیاست سے بالا تر ہوکر تمام ایم پی ایز کا ساتھ دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افواہوں کے باوجود قبائلی علاقوں میں وقت پر صاف و شفاف انتخابات کرائے ہیں، قبائلی عوام کو مایوس نہیں کروں گا، قبائلی عوام پُرامن تھے، ہیں اور رہیں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے 7 قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں آزاد امیدواروں نے 6، تحریک انصاف نے 5 اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
خبر کا کوڈ : 813076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش