0
Wednesday 28 Aug 2019 11:58

مانسہرہ، ایک شخص نے والد سمیت خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا

مانسہرہ، ایک شخص نے والد سمیت خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک شخص نے سگے والد اور بہن سمیت خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ آج صبح علاقہ شاخیل گڑھی میں پیش آیا جہاں مکان کے تنازعہ پر ماجد نامی شخص نے اپنے سگے باپ، بھائی، بہن اور بھابھی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعہ تھانہ صدر کی حدود گاؤں شاخیل گڑھی میں پیش آیا، فائرنگ کے بعد قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تھانہ صدر مانسہرہ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کر دیں، قاتل کی تلاش کیلئے چھاپہ مار پارٹی روانہ کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 813090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش