0
Wednesday 28 Aug 2019 16:59

پاراچنار، پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر شجرکاری مہم کا آغاز

پاراچنار، پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر شجرکاری مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت پر ایڈیشنل سیشن جج ضلع کرم سلطان حسین نے جوڈیشل مجسٹریٹ ولی محمد اور وکلاء کے ہمراہ شجر کاری مہم کا آغاز کیا، ایڈیشنل سیشن جج ضلع کرم سلطان حسین نے پاراچنار میں دیار کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر جوڈیشنل مجسٹریٹ ولی محمد، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع کرم کے صدر محمود علی طوری، جنرل سیکرٹری عمر اقبال بنگش، نائب صدر سید فدا حسین اور دیگر وکلاء نے بھی شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ کورٹ ضلع کرم کے احاطے میں پودے لگائے اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمود علی طوری، جنرل سیکرٹری عمر اقبال بنگش نے کہا کہ پودے لگانا ہمارا قومی فریضہ ہے، اس لئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے شجر کاری مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور پہلی بار قبائلی اضلاع میں پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت پر شجر کاری مہم شروع کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 813137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش