QR CodeQR Code

پاراچنار، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سکول کے بچوں کی ریلی

28 Aug 2019 17:20

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ساز محمد خان، پرنسپل واجد علی خان اور دیگر عمائدین نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہونیوالے مظالم افسوسناک ہیں اور بین الاقوامی قوتیں خاص طور پر مسلم ممالک ہندوستان کی جانب سے ڈھائے جانیوالے مظالم روکنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں سکول کے بچوں اور شہریوں نے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور انڈیا کے مظالم روکنے کے لئے مسلم ممالک اور بین الاقوامی طاقتوں سے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔ پاراچنار کے اسرار شہید ہائی سکول سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں سکول کے بچوں کے ساتھ شہریوں اور قبائلی عمائدین نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ساز محمد خان، پرنسپل واجد علی خان اور دیگر عمائدین نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم افسوسناک ہیں اور بین الاقوامی قوتیں خاص طور پر مسلم ممالک ہندوستان کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم روکنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ رہنماوں نے کہا کہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور دیگر مظالم ناقابل برداشت ہیں، مظالم کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 813138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813138/پاراچنار-کشمیریوں-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-سکول-کے-بچوں-کی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org