QR CodeQR Code

رانا ثناءاللہ کے منشیات کیس کی سماعت کرنیوالا جج تبدیل کر دیا گیا

28 Aug 2019 17:56

ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ کو آج انسداد منشیات عدالت میں پیش کیا گیا تاہم جج نے رانا ثناء اللہ کیخلاف کیس کی سماعت سے انکار کر دیا۔ جج مسعود ارشد نے کہا ہے کہ ابھی وٹس ایپ پر نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے، حکومت نے ان کی خدمات ہائیکورٹ کے سپرد کر دی ہیں، کیس کی مزید سماعت نہیں کر سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ رانا ثناء اللہ کے کیس کی سماعت کرنیوالے انسداد منشیات عدالت کے خصوصی جج کو ہٹا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ کو آج انسداد منشیات عدالت میں پیش کیا گیا تاہم جج نے رانا ثناء اللہ کیخلاف کیس کی سماعت سے انکار کر دیا۔ جج مسعود ارشد نے کہا ہے کہ ابھی وٹس ایپ پر نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے، حکومت نے ان کی خدمات ہائیکورٹ کے سپرد کر دی ہیں، کیس کی مزید سماعت نہیں کر سکتا۔ عدالت نے رانا ثناء اللہ کے ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کر دی۔ وکلا رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کیس کی سماعت کرکے فیصلہ ہی دے جائیں۔ جج مسعود ارشد نے جواب دیا کہ سماعت کا اختیار اب میرے پاس نہیں، ابھی وٹس ایپ پر نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نوٹیفکیشن کل کا جاری ہو چکا ہے، سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، وکلا (ن) لیگ نے کہا کہ اب تو جج بھی کہہ رہے ہیں وٹس ایپ پر تبدیل ہو گیا ہوں، عدالت نے رانا ثناء اللہ کے ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کر دی۔


خبر کا کوڈ: 813148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813148/رانا-ثناءاللہ-کے-منشیات-کیس-کی-سماعت-کرنیوالا-جج-تبدیل-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org