0
Wednesday 28 Aug 2019 20:57

مریم اورنگزیب جج اینڈ جیوری نہ بنیں، عدلیہ کو اپنا کام کرنے دیں، شہباز گِل

مریم اورنگزیب جج اینڈ جیوری نہ بنیں، عدلیہ کو اپنا کام کرنے دیں، شہباز گِل
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب جج اینڈ جیوری نہ بنیں، عدلیہ کو اپنا کام کرنے دیں۔ مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب کے الزامات پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں شہباز گِل نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ پر منشیات کے مبینہ کاروبار کے سنگین الزامات ہیں، عدلیہ آزاد اور ادارے خود مختار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب عدلیہ کے خلاف بیانات دے کر اداروں پر انگلی اٹھانا بند کریں، عدالتوں میں دورانِ سماعت ججوں کی تبدیلی معمول کا معاملہ ہے، ججز پر دباؤ ڈالنا نون لیگ کا وتیرہ رہا ہے۔

شہباز گِل نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ من پسند فیصلے لینے کے لیے ججز کو کون فون کرتا تھا، حال ہی میں کیلبری کوئین جج کو بلیک میل کرنے کے لیے متنازع ویڈیو بنا لائیں، تاریخ گواہ ہے کہ انصاف کا قتل کرنے کے لیے کرپٹ لیگ عدالتِ عظمیٰ پر حملہ آور ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ ادارے کیس کی تفتیش کے لیے تمام ضروری شواہد عدالت میں جمع کروا رہے ہیں، منفی پراپیگنڈہ کرنے کی بجائے بے گناہی کے ثبوت عدالت میں دیں۔ ترجمان وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ آرڈر سے صاف ظاہر ہے کہ ججز کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن 26 اگست کو جاری ہوا، لیگی قیادت کو 2 دن بعد واویلا کرنا کیوں یاد آیا؟ آج عدالت میں ہنگامہ کرپٹ لیگ کے روایتی منفی پراپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 813171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش